پاک فوج بلوچ رجمنٹ (ریکارڈ ونگ ایبٹ آباد) جابز

پاک فوج بلوچ رجمنٹ (ریکارڈ ونگ ایبٹ آباد)  



Pak army baloch regiment jobs / government jobs 2021
Pak Army jobs advertisement


پاک آرمی بلوچ رجمنٹ کے جاری کردہ اشتہار کے تحت ملک بھر سے مختلف آسامیوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ جن کے لیے کم سے کم تعلیمی معیار پرائمری ہے۔ نوکری کے خواہشمند افراد ملک کے کسی بھی حصے سے متعلقہ آسامیوں کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

پاک فوج کا شمار دنیا کی بڑی افواج میں ہوتا ہے یہ سب کچھ رب العالمین کے فضل اور پاک فوج کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔  

 پاک فوج بلوچ رجمنٹ کی جاری کردہ آسامیوں میں درج ذیل شامل ہیں

 01) اسسٹنٹ

02) سٹینو ٹائپسٹ

03)  ڈرائیور

درخواست دینے کے لیے پاکستانی شہریت ہونا ضروری ہے اور خواہشمند افراد مندرجہ بالا آسامیوں میں سے کسی ایک کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

تعلیمی قابلیت :

1) اسسٹنٹ 

تعلیم : گریجویشن (  زیادہ تعلیم والے کو ترجیح دی جائے گی)

عمر : 18 سے 25 سال ( حکومت کی طرف سے 5 سال کی رعایت اس کے علاؤہ ہے)  

بی پی ایس : 15

آسامیوں کی تعداد : 01

2) سٹینو ٹائپسٹ

تعلیم : انٹرمیڈیٹ ٹائپنگ سپیڈ 40 سے 80 لفظ اور کمپیوٹر کا استعمال لازمی جانتا ہو۔ 

عمر : 18 سے 25 سال

 بی پی ایس : 14

آسامیوں کی تعداد : 01

3) ڈرائیور : 

تعلیم : پرائمری بمعہ لائسنس اور ٹریفک قوانین جانتا ہو 

عمر : 18 سے 25 سال

بی پی آیس : 14

آسامیوں کی تعداد : 01

اس کے علاؤہ متعلقہ پوزیشن کے لیے ریٹائر فوجی بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ ان کے لیے عمر کی حد 45 سال ہے۔

اپلائی کرنے کا طریقہ :

درخواست دینے کے لیے شناختی کارڈ ، ڈومیسائل، ایک عدد فوٹو، اور دیگر مطلوبہ تعلیمی اسناد  کی فوٹو کاپیاں مبلغ 500 روپے پوسٹل آرڈر اشتہار پر دئیے گئے پتے پر ارسال کریں۔

ایک امید وار صرف ایک آسامی کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

  درخواست پر آسامی کا نام لازمی طور پر لکھا ہونا چاہیے۔

تمام درخواستیں مطلوبہ وقت کے اندر ارسال کریں۔ نامکمل اور دیے گئے وقت کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قبول نہیں کی جائیگی۔

امید واروں کو کسی بھی قسم کا ٹی اے/ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔

اپلائی کرنے کی آخری تاریخ

درخواست دینے کی آخری تاریخ 23 مئی 2021 ہے 

درخواست دینے کا پتہ :

بلوچ رجمنٹ سنٹر (ریکارڈ ونگ) ایبٹ آباد



مزید جابز کے لئے اس لنک پر کلک کریں 








Post a Comment

0 Comments