مجاہد رجمنٹ میں بحیثیت سپاہی بھرتی

 پاک آرمی مجاہد رجمنٹ میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کرنے کا سنہرا موقع

 

پاک آرمی کی مجاہد رجمنٹ میں شمولیت اختیار کر کے ملک و قوم کی خدمت کا مقدس فریضہ سرانجام دیں

پاک آرمی کی مجاہد رجمنٹ میں سپاہی کی بھرتی کے لیے خواہش مند افراد مطلوب ہیں۔ سپاہی کی بھرتی کے لیے خواہش مند افراد پورے پاکستان،آزاد کشمیر اور  گلگت بلتستان سے درخواست دے سکتے ہیں۔درخواست دینے والے افراد کا مینٹل اور فزیکل طور پر صحت مند ہونا ضروری ہے۔ایسے افراد جو طبی بنا پر مسترد ہو چکے ہیں وہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔درخواست دینے کے لیے یہ ضروری ہے کہ درخواست دہندہ پاکستانی شہری ہو۔

تعلیم و آسامیاں

پاک آرمی مجاہد رجمنٹ کی جاری کردہ آسامیوں میں سپاہی، کک،سینٹری ورکر شامل ہیں۔مجاہد رجمنٹ میں بھرتی ہونے کے لئے تعلیم  کم سے کم میٹرک ہونی چاہیے جبکہ کک کی پوزیشن کے لیے تعلیم مڈل ہونی چاہیے۔ان پڑھ افراد سینٹری ورکر کی پوزیشن کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

عمر و قد

سپاہی کے لئے عمر 18 سے 23 سال ہونی چاہیے جبکہ کک کے لئے عمر کی حد 18 سے 26 سال ہے-سینٹری ورکر کی پوزیشن کے لیے کم سے کم عمر 18 سال  جب کہ عمر کی بالائی حد ساتھ 30 سال ہے ۔متعلقہ پوزیشنز میں شامل سپاہی کے لئے قد پانچ فٹ چھ انچ جبکہ کک اور سینٹری ورکر کے لیے پانچ فٹ تین انچ قد درکار ہے۔
بھرتی کا سلسلہ پانچ جولائی سے شروع ہو کر  15 جولائی تک جاری رہے گا۔

ضروری ہدایات:-

بھرتی کے لیے خواہش مند افراد اپنے ساتھ مندرجہ ذیل کاغذات کے ساتھ تشریف لائیں۔

1) اصل تعلیمی اسناد بمعہ ایک عدد تصدیق شدہ فوٹو کاپی۔

2) اپنی اور والد کے اصل شناختی کارڈ کی ایک عدد تصدیق شدہ فوٹو کاپی۔

3) چار عدد  ڈومیسائل کی فوٹو کاپیاں۔

4) چار عدد پاسپورٹ سائز تصویریں

5)تمام متعلقہ تعلیمی اسناد اور کاغذات کسی اعلی سرکاری افسر سے تصدیق شدہ ہونے چاہیے۔

مزید جابز کی معلومات کے لئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں۔

نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا میں بطور سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شمولیت اختیار کریں

پاک رینجرز میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کریں



مطلقہ جاب کی مزید معلومات کے لئے  اشتہار دیکھیں۔

Today latest Job, jobs2021, government jobs 2021,aatishnewsjobs2021, today government jobs,pak army jobs,jobs near me
Mujahid Force Job Advertisement



Post a Comment

0 Comments