بلوچستان فرنٹیئر کور میں بطور جونیئر کمیشنڈ افسر شمولیت اختیار کریں

 بلوچستان فرنٹیئر کور  میں بطور جونیئر کمیشنڈ آفیسر شمولیت اختیار کرنے کا سنہرا موقع

Nawa I waqt ad jobs 2021. Frontier Corps latest Jobs, Frontier Corps junior Commission Jobs 2021
Balochistan Frontier Crop Job Advertisement


پاکستان فرنٹیئر کور بلوچستان کے تازہ ترین اشتہار میں پورے پاکستان سے خواہشمند افراد کیلئے نئی آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں شمولیت اختیار کر کے بطور جونیئر کمیشنڈ آفیسر اپنی خدمات سر انجام دے سکتے ہیں
پاک فرنٹیئر کور کے جوان پاک فوج کے زیرِ انتظام ملک و قوم کی خدمت و سلامتی کے لیے دن رات اپنی خدمات سر انجام دیتے ہیں۔
فرنٹیئر کور میں شامل ہونے کے لیے درخواست دہندگان کا جسمانی و ذہنی طور پر صحت مند ہونا ضروری شرط ہے۔ معیار پر پورا اترنے والے نوجوانوں کو مفت علاج، کھانا پینا، بہتر ماحول کے ساتھ ساتھ ایک اچھی تنخواہ کا پیکیج بھی دیا جاتا ہے۔

 تعلیمی معیار

فرنٹیئر کور بلوچستان میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر شامل ہونے کے لیے تعلیم کم سے کم بی اے/ بی ایس سی سیکنڈ ڈویژن ہونے کے ساتھ ساتھ ایف ایس سی اور میٹرک سیکنڈ ڈویژن میں پاس کی ہو۔ اس سے زیادہ تعلیم رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔

عمر

متعلقہ آسامیوں کے لیے عمر  22 سے 30 سال درکار ہے اس کے ساتھ امیدوار کا قد پانچ فٹ چھ انچ  چھاتی 31 سے 33 انچ ہونی چاہیئے۔

آخری تاریخ

فرنٹیئرکور کی ٹیم 21 جون سے 27 جون تک فرنٹیئرکور بیٹل کالج خضدار میں بھرتیاں کرے گی۔

ضروری ہدایات:-

فرنٹیئر کور کی ٹیم بھرتی کرنے کے لیے ایف سی بیٹل سکول خضدار میں امیدواروں کا ٹیسٹ لے گی۔ ٹیسٹ تحریری اور جسمانی دونوں طرح سے لیا جائے گا۔ امیدواروں کو چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ امتحانی گتہ لازمی لائیں تاکہ تحریری امتحان دینے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
انٹرویو کے لیے آنے والوں کو ٹی آئے ڈی نہیں دیا جائے گا۔
جسمانی ٹیسٹ میں ایک میل دوڑ کے ساتھ  جسم کا طبی معائنہ بھی کیا جائے گا۔
فزیکل ٹیسٹ کے لیے امیدوار اپنے ساتھ پی ٹی شوز لے کر آئیں۔
ٹیسٹ اور انٹرویو کے لئے تعلیمی دستاویزات ساتھ لازمی لائیں۔
تعلیمی ڈگریوں اور شناختی کارڈ کی دو دو کاپیاں اور چار پاسپورٹ سائز فوٹو اپنے ہمراہ لائیں۔

مزید معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں
0852_412209


 



Post a Comment

0 Comments