پاک نیوی میں بطور آفیسر شمولیت اختیار کریں

 پاک نیوی میں بطور آفیسر شمولیت اختیار کریں۔ ملک وقوم کی خدمت کریں


Latest jobs in Pakistan, today latest Jobs, Pak navy jobs, latest Jobs 2021, lastest government jobs 2021
Join Pak Navy Job Advertisement


پاکستان نیوی نے حال ہی میں شارٹ سروس کمیشن کے لیے آسامیوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ملک بھر سے لوگ متعلقہ آسامیوں کے  لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ پاکستان نیوی کے جاری کردہ اشتہار میں  متعلقہ نشستوں کے لیے  پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا  فاٹا سے نوکری کے خواہش مند افراد کو درخواست کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ پاکستان نیوی میں شمولیت کرنے کے لیے درخواست دہندگان کا  ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ ہونا لازمی ہے۔ منتخب ہونے والے امیدواروں کو ضروری ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد  بہترین رہائش اور دیگر مراعات دی جائیں گی۔

پاکستان نیوی میں مندرجہ ذیل خالی نشستوں کا اعلان کیا گیا ہے

 1۔ مکینیکل انجینئر
2۔ آئی ٹی آفیسر 
3۔ میڈیکل آفیسر
 4۔ پبلک ریلیشن آفیسر

پاکستان نیوی میں شمولیت کے لیے  پاکستانی شہریت ہونا لازمی ہے ۔

عمر کی حد

پاکستان نیوی میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے عمر 16 سال سے اٹھائیس سال درکار ہے۔

شادی شدہ اور غیر شادی شدہ افراد متعلقہ آسامیوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

قد

 شارٹ سروس کمیشن کے لیے قد پانچ فٹ چار انچ ہونا ضروری ہے ۔

تعلیمی قابلیت

 تعلیمی قابلیت ایم ایس سی ، ایم اے  سیکنڈ ڈویژن رجسٹرڈ ادارے سے پاس کرنے والے افراد جوائن کر سکتے ہیں۔

آخری تاریخ

رجسٹریشن کا آغاز  30 مئئ 2021  سے شروع ہو چکا ہے  اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 12 جون 2021 ہے۔

انٹر سروسز سلیکشن بورڈ سے دو دفعہ مسترد ہونے والے افراد درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔

مزید معلومات کے لیے www.joinpaknavy.com وزیٹ کریں 

مزید جابز کے لئے لنک پر کلک کریں 

پاک نیوی شارٹ سروس کمیشن کے لیے اشتہار کے لیے وزیٹ کریں









 






Post a Comment

0 Comments