پاک رینجرز میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کریں

پاکستان رینجر پنجاب میں بطور سپاہی شمولیت کرنے کا سنہرا موقع

پاکستان رینجرز نے دنیا اخبار کے توسط سے ملک بھر میں پاک رینجرز کی بھرتی کا آغاز کر دیا ہے۔پاکستان رینجر کے دیے گئے اشتہار کے مطابق  ملازمت کے  خواہش مند افراد مستقل بنیادوں پر  پاکستان رینجرز میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔پاکستان رینجر ملک بھر میں اپنا مقام آپ  رکھتی ہے پاکستان رینجر میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے پنجاب، سندھ ، کے پی کے ، بلوچستان کے خواہش مند افراد پاکستان رینجرز کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔پاکستان رینجر کی آفیشل ویب سائٹ پہ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

تعلیم و عمر:-

پاکستان رینجرز میں بطور سپاہی  شمولیت اختیار کرنے کے لئے کم سے کم تعلیم مڈل ہونی چاہیے نیز اس سے زیادہ تعلیم والے کو ترجیح دی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ 18 سے 30 سال تک کی عمر کے افراد پاک رینجرز میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں ۔تیس سال سے زیادہ عمر کے افراد کو بھرتی نہیں کیا جائے گا۔اس عمر میں حکومت  کی طرف سے  دی گئی پانچ سال  عمر میں  رعایت شامل ہے۔

فزیکل کرائیٹیریا:-

افواج پاکستان میں جیسا کہ  فزیکل حساب کتاب کو بہت زیادہ نظر میں رکھا جاتا ہے اسی خیال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک رینجر میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کے لیے بھی فیزیکل کرائیٹیریا  بیان کیا گیا ہے جس کے مطابق شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کا قد پانچ فٹ چھ انچ  اور چھاتی 33 انچ ہونا لازمی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی شہریت ہونا لازمی ہے ۔

رجسٹریشن :-

پاک رینجر میں  شمولیت اختیار کرنے کے لئے رجسٹریشن  19 جون سے 27 جون تک پاک رینجرز کی آفیشل ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں ۔آن لائن رجسٹریشن سلپ میں دیے گئے مقررہ وقت اور تاریخ پر متعلقہ سلیکشن سنٹر پہ تشریف لائیں تاکہ طبی معائنہ کیا جا سکے۔

آن لائن رجسٹریشن کیلئے وزٹ کریں 

www.pakrangerspunjab.com

مزید معلومات کے لئے اشتہار دیکھیں 

pakistan-rangers-jobs-2021-sipahi-jobs-in-pak-rangers -latest-government-jobs-today -jobs-near-me -today-government-jobs
Pak Ranger Job Advertisemet 



















Post a Comment

0 Comments