Latest Pakistani News In Urdu | پاک آرمی آرڈیننس ڈیپو کالا جابز

 پاک آرڈیننس ڈیپو کالا،جہلم جابز 2021

پاک آرمی سینٹرل آرڈیننس ڈیپو کالا جہلم  میں مستقل بنیادوں پر آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے جن کے لیے سندھ، خیبر پختونخواہ اور دیگر صوبوں کے خواہش مند افراد اپلائی کر سکتے ہیں۔
آرڈیننس ڈیپو کی طرف سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق مندرجہ ذیل آسامیوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں جن میں اسسٹنٹ، گیٹ کیپر،  ایل ڈی سی کی آسامیاں شامل ہیں۔

تعلیم و آسامیاں

01) اسسٹنٹ

پندرہویں سکیل کی اس پوسٹ کے لیے اپلائی کرنے والے خواہش مند افراد کی تعلیم گریجویشن ہونی چاہیے اس کے ساتھ ساتھ کم سے کم عمر 18 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر 33 سال ہونی چاہیے۔اس کے علاوہ ریٹائرڈ افراد بھی اس پوسٹ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں جن کے لیے عمر کی آخری حد 45 سال ہے۔

02) ایل ڈی سی ( کلرک)

گیارہویں سکیل کی اس پوسٹ کے لیے درخواست دینے والے  خواہش مند افراد کی تعلیم میٹرک اور ٹائپنگ سپیڈ کم سے کم 30 الفاظ ہونی چاہیے اس کے ساتھ ساتھ کم سے کم عمر 18 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر 33 سال ہونی چاہیے۔اس کے علاوہ ریٹائرڈ افراد بھی اس پوسٹ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں جن کے لیے عمر کی آخری حد 45 سال ہے۔

03) گیٹ کیپر

ساتویں سکیل کی اس پوسٹ کے لیے درخواست دہندگان کی تعلیم میٹرک ہونی چاہیے اس کے علاوہ عمر کی حد وہی ہے جو اوپر کی دو نشستوں میں بیان کی گئی ہے۔ ریٹائرڈ فوجی افراد کو اس نشست کے لیے ترجیح دی جائے گی۔

04) سی ایم ڈی  (ڈرائیور )

چوتھے سکیل کی اس پوسٹ کے لیے درخواست دہندگان کی تعلیم  مڈل درکار ہے اس کے علاوہ این ٹی وی، ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس رکھتا ہو۔اس کے ساتھ ساتھ کم سے کم عمر 18 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر 30 سال ہونی چاہیے۔اس کے علاوہ ریٹائرڈ افراد بھی اس پوسٹ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں جن کے لیے عمر کی آخری حد 45 سال ہے۔

05) فائر مین 

دوسرے سکیل کی اس پوسٹ کے لیے درخواست دہندگان کی تعلیم میٹرک درکار ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کم سے کم عمر 18 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر 30 سال ہونی چاہیے۔اس کے علاوہ ریٹائرڈ افراد بھی اس پوسٹ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں جن کے لیے عمر کی آخری حد 45 سال ہے۔

06) یو ایس ایم(لیبر)

پہلے سکیل کی اس پوسٹ کے لئے اپلائی کرنے والے خواہش مند افراد کی تعلیم  پرائمری درکار ہے اس کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر صحت مند ہونا لازمی شرط ہے۔

07) سینٹری ورکر 

پہلے سکیل کی اس پوسٹ کے لیے اپلائی کرنے والے خواہشمند افراد کی تعلیم پرائمری درکار ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کم سے کم عمر 18 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر 30 سال ہونی چاہیے۔
نشستوں کی تعداد معلوم کرنے کے لیے متعلقہ اشتہار دیکھیں۔
 

ضروری ہدایات:-

متعلقہ آسامیوں کے لئے درخواست دینے کے لیے اشتہار میں موجود فارم کو فل کر کے دیے گئے پتے پر ارسال کریں۔
درخواست فارم کے ساتھ شناختی کارڈ، ڈومیسائل، تعلیمی دستاویزات  کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں متعلقہ پتہ پر ارسال کریں۔
امیدوار صرف ایک نشست کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں ایک سے زائد نشت  کے لیے اپلائی کرنے والے افراد کی درخواست منظور نہیں کی جائیگی۔
درخواست فارم اشتہار کے اندر موجود ہے۔

متعلقہ آسامیوں کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 23 اگست 2021 ہے۔
مزید معلومات کے لئے اشتہار دیکھیں۔

Pak army ordanace jobs,today government jobs,jobs in Pakistan, jobs 2021, army jobs
















Post a Comment

0 Comments