Sindh Higher Education Jobs 2021 سندھ ہائر ایجوکیشن جابز

محکمہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن جابز 2021

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قوانین کو مدِنظر رکھتے ہوئے صوبہ سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والے نوکری کے خواہشمند حضرات کے لیے آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہےجس کے مطابق صوبہ سندھ کے افراد مذکورہ پوزیشن کےلیے درخواست دے سکتے ہیں ۔ان آسامیوں میں ڈسپیچ رائڈر، فوٹو کاپیئرمشین اپریٹر،مالی،ڈرائیور،نائب قاصد،سینٹری ورکر،چوکیدار شامل ہیں۔
ان پوزیشنرکے لیے میٹرک اور مڈل تعلیم  رکھنے والے افراد درخواست دینے کے اہل ہیں جبکہ پوزیشنر کی مجموعی تعداد 28 ہے اگر آپ خود کو ان آسامیوں کا اہل سمجھتے ہیں تو آج ہی درخواست دیں۔

آسامی و قابلیت :- 

1۔      آسامی کا نام :-    ڈسپیچ رائڈر
قابلیت :- میٹرک پاس موٹر سائیکل کے لائسنس کا حامل ہو۔
عمر:- 18 سے 25 سال
آسامیوں کی تعداد :-      03
2۔      نامِ آسامی :- ڈرائیور 
قابلیت :-  مڈل پاس بمع پانچ سال کا ڈرائیونگ کے تجربے کا حامل نیز ایل ٹی وی یا ایچ ٹی وی لائسنس رکھتا ہو۔
عمر :- 18 سے 25 سال
آسامیوں کی تعداد :-   07
3۔        نامِ آسامی :-  مالی 
قابلیت :-   بطور مالی پانچ سال کا تجربہ
عمر :- 18 سے 25 سال
آسامیوں کی تعداد :- 01
4۔       نامِ آسامی :-    چوکیدار
قابلیت :- ترجیحاًخواندہ ( پرائمری پاس ہو)
عمر :- 18 سے 25 سال
آسامیوں کی تعداد :- 01
5۔    نامِ آسامی :-   فوٹو کاپیئرمشین اپریٹر
قابلیت :-  میٹرک بمع فوٹو کاپیئر مشین کا پانچ سال کا تجربہ
عمر :- 18 سے 25 سال
آسامیوں کی تعداد :- 01
6۔     نامِ آسامی :-    نائب قاصد 
قابلیت :-   مڈل پاس
عمر :- 18 سے 25 سال
آسامیوں کی تعداد :-       12
7۔   نامِ آسامی :-    سینٹری ورکر
قابلیت :-     سینٹری ورکر کے طور پر تین سال کا رتجربہ
عمر :- 18 سے 25 سال
آسامیوں کی تعداد :- 03
ان آسامیوں کے لیے سندھ ا یجوکیشن کمیشن کی جانب سے ہدایات مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔     جو امیدوار اوپر دیے گئے کم سے کم معیار پر پورے اترتے ہیں وہ اپنے کوائف  تعلیم و تجربے کا سرٹیفکیٹ ، شناختی کارڈ ،ڈومیسائل ، تین حالیہ تصاویر اپنے تفصیلی پتے کے ساتھ ڈی-46 کلفٹن ،بلاک-1 دفترسندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ارسال کرے۔
2۔  حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بالائی عمر کی حد میں چھوٹ دی جائے گی۔
3۔ جو لوگ پہلے ہی سے سرکاری ملازمت کر رہے ہیں وہ اپنےمحکمے کے وساطت سے درخواست دیں۔
4۔ادارے کو معقول وجہ کی صورت میں مندرجہ بالا آسامیوں کو واپس لینے کا حق حاصل ہے۔
5۔درخواستیں جمع کرانے کی آخری تا ریخ 15 آکتوبر 2021 ہے۔
6۔ مذکورہ آسامیوں کے لیے امیدوار ٹی اے/ڈی اے کے دعویدار  نہیں ہونگے۔








Post a Comment

0 Comments