PAF Jobs - پی اے ایف سولین جابز

 پاکستان فضائیہ میں بطور سولین سٹاف شمولیت اختیار کریں 

پاکستان ایئر فورس میں بحیثیتِ سولین  سٹاف شامل ہونے کےلیے آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے ذریعے سے پورے پاکستان کے نوکری کے خواہشمند افراد کو یہ موقع فراہم کیا گیا ہے کہ  وہ  پاک فضائیہ کا حصہ بن کر ملک و قوم کے لیے خدمت کر سکیں۔ ان آسامیوں کے لیے تجربہ کار و غیر تجربہ کا ر افراد اپلائی کر سکتے ہیں۔
ان جابز کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 27 ستمبر سے ہو کر 10 اکتوبرتک جاری رہےگا۔  لہذا جو بھی ان پوزیشنز کے لیے اپنے آپ کو قابل سمجھتے ہیں وہ درخواست دے سکتے ہیں۔
پاک فضائیہ میں منتخب ہونے والے امیدواروں کو مفت رہائش  میڈیکل الاؤنس، پنشن اور دیگر سہولیات دی جائیں گے۔اس لئے جو اہل ہیں وہ   PAF Jobs کے لیے درخواست دیں۔
پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے آسامیوں میں فورمین،لیباٹری فورمین،اسسٹنٹ فورمین،پینٹر،اسٹینو ٹائپسٹ،اپر ڈویژن کلرک،میڈیکل اسسٹنٹ، لائبریری انچارج وغیرہ شامل ہیں۔


تعلیم و آسامیاں :-

1۔      آسامی :-   اسسٹنٹ
تعلیم :-   گریجویشن اور کمپیوٹر میں مہارت رکھنے والے کو ترجیح دی جائے گی۔
عمر :- 18 سے 28 سال۔
2۔  آسامی :- فورمین (ائیر فریم  فٹر، اے سی ایف، ایم  ٹی فٹر،انجن فٹر)
تعلیم:- میٹرک بمعہ تین سالہ مکینیکل کاڈپلومہ اس کے ساتھ دس سال کا تجربہ رکھتاہو۔
عمر :- 25 سے 35 سال ۔
3۔ آسامی  :-   لیباٹری فورمین 
تعلیم :-  بی ایس سی فزکس/ کیمسٹری ساتھ دو سال کا لیباٹری کا تجربہ رکھتا ہو ۔
عمر :-  20 سے 30 سال۔
4۔ آسامی :-اسسٹنٹ فورمین (ائیر فریم ،آرمامنٹ ، پینٹر)
تعلیم:- میٹرک بمعہ تین سالہ مکینکل کا ڈپلومہ اس کے ساتھ گورنمنٹ کے منظور شدہ ادارے سے  سات سال کا تجربہ رکھتا ہو ۔
عمر:- 25 سے 30 سال ۔
5۔ آسامی :- اسسٹنٹ  فورمین ( کارپینٹر)
تعلیم :- میٹرک بمعہ تین سالہ وڈورک کا ڈپلومہ  اس کے ساتھ سات سال کا تجربہ رکھتا ہو ۔ 
عمر :-  25 سے 30 سال۔
6۔آسامی:- اسٹینو ٹائپسٹ
تعلیم:- انٹرمیڈیٹ بمعہ شارٹ ہینڈ سپیڈ اسی الفاظ فی منٹ،کمپیوٹر ٹائپنگ سپیڈ چالیس الفاظ فی منٹ اور کمپیوٹر پر کام کرنے میں مہارت رکھتا ہو۔
عمر:- 18 سے 25 سال۔
7۔آسامی:- اپر ڈویژن کلرک
تعلیم:- انٹر یا اس کے مساوی تعلیم نیز کمپیوٹر پر کام کرنے میں مہارت رکھتا ہو۔
عمر:- 18 سے 25 سال،
8۔آسامی:- چارج ہینڈ(انجن فٹر،بوائلر،ایل ایس سی ٹی،کارپینٹر،ایم ٹی ایف)
تعلیم:-میٹرک بشمول کسی بھی منظور شدہ ادارے سے تین سالہ ڈپلومہ۔
عمر:- 18 سے 25 سال۔
9۔آسامی:- باورچی
تعلیم:- کھانا پکانے میں مہارت رکھتا ہو۔
عمر:- 18 سے 30 سال۔
10۔آسامی:-ڈرائیور
تعلیم:- مقامی اور انگلش زبان پڑھنے،ایل ٹی وی لائسنس اور ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے۔
عمر:- 18 سے 30 سال۔
11۔آسامی:- ٹیکنیشن
تعلیم:- میٹرک اور متعلقہ فیلڈ میں تجربہ رکھتا ہو۔
عمر:- 18 سے 28 سال۔
12۔آسامی:- لیبارٹری اٹنڈنٹ
تعلیم:- میٹرک پاس۔
عمر:-  18 سے 25 سال۔
13۔آسامی:- پٹواری
تعلیم:- میٹرک بمعہ پٹواری کورس اور مقابل میں تجربہ رکھتا ہو۔
عمر:-  18 سے 25 سال۔
14۔آسامی:- مڈوائف
تعلیم:- رجسٹرڈمڈ وائف اور بی ڈویژن نرس۔
عمر:- 18 سے 28 سال۔
15۔آسامی:- میل نرس
تعلیم:- میٹرک بمعہ نرسنگ کونسل آف پاکستان سے جاری شدہ نرسنگ سرٹیفیکیٹ۔
عمر:- 18 سے 25 سال۔
16۔آسامی:- فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر
تعلیم:-انٹرمیڈیٹ بمع ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن۔
عمر:- 18 سے 25 سال۔
17۔آسامی:- اینٹی ملیریا سپروائزر
تعلیم:- ایف ایس سی بمعہ  متعلقہ شعبے  میں مہارت رکھتا ہو۔ 
عمر:- 18 سے 25 سال۔
18۔آسامی:-لیبارٹری ٹیکنیشن 
تعلیم:- انٹر بمعہ کسی بھی منظور شدہ ادارے سے ایک سالہ کمپیوٹر ہارڈ وئیر ڈپلومہ۔
عمر:- 18 سے 25 سال۔
19۔آسامی:- گراؤنڈ سگنل آپریٹر 
تعلیم:- میٹرک سائنس کے ساتھ بمعہ کمپیوٹر ٹائپنگ سپیڈ 30 الفاظ فی  منٹ۔
عمر:- 18 تا 28 سال۔


20۔آسامی:- لائبریرین
تعلیم:- انٹرمیڈیٹ بمع لائبریری سائنس سرٹیفکٹ۔
عمر:- 18 سے 25 سال۔
21۔آسامی:- میڈیکل اسسٹنٹ
تعلیم:- میٹرک بشمول میل نرسنگ یا کسی دوسرے  پیرامیڈیکل سب ٹریڈ میں ڈپلومہ حاصل کیا ہوا۔
عمر:- 18 سے 25 سال۔
22۔آسامی:- لوئر ڈویژن کلرک
تعلیم:- میٹرک میں شمول بول ٹی پیڈ 30 الفاظ فی منٹ انٹرنیز کمپیوٹر استعمال کرنے میں مہارت رکھتا ہو۔
عمر:- 18 سے 25 سال۔
23۔آسامی:-اسسٹنٹ سٹور کیپر
تعلیم:- انٹر  نیز اسٹور کیپنگ میں تجربہ رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
عمر:- 18 سے 25 سال۔
24۔آسامی:- اورسئیر 
تعلیم:- میٹرک بمعہ سول انجینئرنگ ڈپلومہ نیز عملی تجربے کے حامل افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
عمر:-  20 سے 40 سال۔

اہم اطلاعات :-

1۔ان پوزیشنز کے لیے آن لائین درخواست دینے کے لیے پی اے ایف کی آفیشل ویب سائٹ www.joinpaf.gov.pk وزٹ کریں۔
2۔سلیکشن سینٹر پر کمپیوٹرائز امتحان لیا جائے گا سوائے ایم ٹی ڈرائیور ، مڈوائف اور باورچی۔ ایم ٹی ڈی کے لیے درخواست دینے والے افراد کا ان کے ٹریڈکے مطابق ٹیسٹ لیا جائے گا۔
3۔ پی اے ایف سولین جابز کی  فائنل سلیکشن ایئر ہیڈ کوارٹر میں صوبائی کوٹہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ 
4۔ منتخب ہو جانے والے امیدوارں کو ضرورت کے مطابق ایئر فورس کی کسی بھی بیس پر تعینات کیا جاسکتا ہے۔
5۔ کسی بھی طرح کے اخلاقی  جرائم ، آرمڈ فورسز سے نکالے گئے افراد ان آسامیوں کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔
6۔ تما م درخواست دہندگان کو عمر کی بالائی حد مین پانچ سال کی گنجائش دی جائے گی۔
7۔ مزید جاننےکےلیے اشتہار دیکھیں۔
سندھ ہائر ایجوکیشن جابز کے لیے اپلائی کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔ 
 مزید جابز کے بارے میں باخبر رہنے کے لیے آتش نیوز کو وزیٹ کرتے رہیں۔




Join Paf as Civilian job advertisement








 

Post a Comment

0 Comments