بلوچستان زلزلے کے جھٹکے 30 افراد ہلاک متعدد زخمی

 بلوچستان میں آئے زلزلے سے تیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی

بلوچستان میں آئے زلزلے سے لاکھوں کر تباہ کئی افراد زخمی
بلوچستان زلزلے کی شدت و تباہکاریاں


آج جمعرات کی صبح بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا صبح تین بج کر بیس منٹ پر محسوس کیا گیا جس کے بعد شہری خوف و ہراس کی وجہ سے کلمہ طیبہ اور قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکلا آئے۔جبکہ وقتاً فوقتاً ان زلزلوں کے جھٹکوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

متاثرہ علاقوں کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ریسکیو ٹیمیں متاثرین کی مدد کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔



صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ سیل اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔بلوچستان میں آنے والے اس زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

جمعرات کی صبح آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، سبی،ہرنائی،چمن، زیارت اور  ژوب بہت بری طرح متاثر کیا۔

بلوچستان کی اس سنگین صورتحال پر صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امدادی فورسز کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ فوراً متعلقہ علاقوں میں متاثرہ افراد کی مدد کریں۔



Post a Comment

0 Comments